۳ آذر ۱۴۰۳ |۲۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 23, 2024
آیت الله حسینی بوشهری در جمع طلاب بوشهری قم

حوزہ/ جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے سربراہ کہا کہ 7 اکتوبر کے بعد، صیہونی حکومت کی سفاکیت اور درندگی میں مسلسل اضافہ ہوا اور آج اس بچوں کی قاتل حکومت کے جرائم سے دنیا کے آزادی پسند انسانوں کے دل مجروح ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے سربراہ اور مجلسِ خبرگان رہبری کے نائب چیئرمین آیت اللہ سید ہاشم حسینی بوشہری نے طلاب کے ایک اجتماع سے خطاب میں، بہادر لبنان اور غزہ کے حوادث کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال کی 7 اکتوبر سے امت مسلمہ کے لیے سخت حالات کا سامنا رہا اور تقریباً 50 ہزار بچے، خواتین، مرد، بوڑھے اور جوان، غاصب اور بچوں کی قاتل صیہونی حکومت کے توسط سے خاک و خون میں غلطاں ہوئے۔

ایران دینی مدارس کی اعلیٰ کونسل کے سربراہ نے مزید کہا کہ ایسی کوئی رات نہیں کہ جس میں غاصب اور سفاک حکومت غزہ کی پٹی اور لبنان میں بے رحمانہ قتل عام نہیں کرتی ہو اور ہزاروں افراد ہجرت پر مجبور ہو رہے ہیں، لہٰذا امت مسلمہ وحدت و اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان جرائم پر خاموش تماشائی بننے کے بجائے بین الاقوامی سطح پر ان جرائم کی مذمت کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مزاحمتی محاذ کے عزیزوں کی شہادت خاص طور پر حزب اللہ کے عظیم اور مجاہد قائد سید حسن نصر اللّٰہ اور سید ہاشم صفی الدین، شہید اسماعیل ہنیہ اور یحییٰ السنوار اور اسلامی جمہوریہ ایران کے نظامی مشیران جیسے اسلام کے عظیم سردار نیلفروشان اور زاہدی کی شہادت نے اسلامی مزاحمتی محاذ کو غمگین کردیا؛ ہم ان شاءاللہ ان کے مشن پر قائم رہیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .